ماسکو : بحیرہ روم میں سمندر بَرد ہونے والا روسی کارگو بحری جہاز “دہشت گردانہ” حملے کا نشانہ بنا ہے۔روس کی تاس خبر ایجنسی کے مطابق کارگو بحری جہاز کی کمپنی ‘اوبورن لوجسٹکا’ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بحیرہ روم میں ڈوبنے والے ‘اْرسا میئر’ نامی کارگو بحری جہاز پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے عملے کے مطابق 23 دسمبر کو ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 50 منٹ پر جہاز میں اوپر تلے 3 دھماکے ہوئے اور جہاز ایک پہلو کی طرف جھک گیا۔ اس کے بعد جہاز میں پانی بھرنا شروع ہو گیا تھا۔روس وزارت صحت سے منسلک بحرانی حالات مرکز سے 24 دسمبر کو جاری کئے گئے بیان میں بھی کہا گیا تھا کہ “اْرسا میئر کارگو بحری جہاز کے مشین یونٹ میں دھماکے ہوئے اور اس کے بعد جہاز میں پانی بھرنا شروع ہو گیا تھا۔