ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹین کی جانب سے داغستان میں مسجد کے دورے کے دوران تحفے میں دیئے گئے قرآن مجید کو سینے سے لگالیا۔ گزشتہ روز روسی صدر نے روس کی سب سے قدیم مسجد کا دورہ کیا۔ صدر پوٹین نے یہ دورہ سویڈن میں عیدالاضحی کے موقع پر قرآن مجید کی بے حرمتی کے اگلے دن کیا۔ اس موقع پر انھوں نے داغستان کے مسلمان نمائندوں سے ملاقات کی۔ روسی صدر نے اس دورے کے دوران کہاکہ روس میں قرآن مجید کی بے حرمتی جرم ہے۔ بعض ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو جرم کے طور پر نہیں دیکھا جاتا لیکن روس میں ایسا ہرگز نہیں۔ ہمارے ملک میں آئین کے مطابق یہ جرم ہے۔ انھوں نے تحفہ دینے پر مسلمان نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہمیشہ اِن اُصولوں کی پابندی کریں گے۔ قرآن مجید مسلمانوں کے لئے مقدس ہے اور دوسروں کے لئے بھی مقدس ہونا چاہئے۔