سائبیریا: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہیلی کاپٹر اڑا کر ایک اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ پوتن صرف سیاست کے ہی نہیں بلکہ کئی دیگر شعبوں کے بھی ماہر کھلاڑی ہیں اور آئے دن اُن کے نت نئے ایڈونچرز میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ روسی صدر کا ایک اور روپ دیکھنے کو ملا جب وہ مزے سے ہیلی کاپٹر اڑاتے رہے ، شریک پائلٹ سے ہدایات لیتے ہوئے پوتن ہوا بازی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئے ۔یہ مظاہرہ انہوں نے سائبیریا میں موجود ہیلی کاپٹر فیکٹری کے دورہ کے موقع پر کیا۔ پوتن نے کہا کہ مغربی پابندیاں روسی معیشت کو تباہ کرنے میں مکمل ناکام رہی ہیں۔پوتن نے کہا کہ مخالفین سمجھتے ہیں کہ روسی معیشت چند ہفتوں یا مہینوں میں ختم ہو جائے گی، لیکن روس کی معاشی خود مختاری میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔