روسی صدر کے ناقد ناوالنی کی حالت مستحکم ، جرمن ڈاکٹرز

   

برلن : برلن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج روسی صدر پوٹن کے ناقد الیکسی ناوالنی کی حالت مستحکم ہے۔ مشتبہ طور پر زہر سے ایک حملے کا شکار ہونے والے اس روسی اپوزیشن رہنما کو گزشتہ روز روس سے ایک ایئر ایمبولینس کے ذریعے جرمن دارالحکومت میں واقع شاریٹے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ناوالنی کے ساتھیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر پوٹن نے انہیں زہر دلوایا ہے تاہم ماسکو حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ جرمن ڈاکٹروں کے مطابق چوالیس سالہ ناوالنی کے طبی ٹیسٹ کرنے کے بعد ہی علم ہو سکے گا کہ ان کی حالت اچانک کیوں بگڑ گئی تھی۔