کیف : روسی فورسز نے آج جمعہ کی صبح یوکرینی شہر لویوو کے ہوائی اڈے کے پاس بمباری کی ہے۔ کم از کم تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں افراتفری اور ہر طرف دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملے میں ہوائی اڈے کے ایک ایسے حصے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں جہازوں کی مرمت کا کام کیا جاتا تھا۔ اس حملے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ لویوو مغربی یوکرین کا سب سے بڑا شہر ہے، جو ابھی تک روسی حملوں سے بچا رہا تھا۔