روسی لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثہ کا شکار

   

ماسکو:روسی فضائیہ کا مگ 31لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ جبکہ طیارے کے پائلٹ لاپتا ہوگئے،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارہ روس کے مشرقی جزیرہ نما صوبہ کامچٹکا سے متصل بحرالکاہل کے ایواچا بے میں جا گرا تھا۔روسی بحریہ نے بحرالکاہل میں گرنے والے لڑاکا طیارے کے پائلٹوں کی تلاش شروع کردی ہے۔طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بعد روسی فوج کی جانب سے حادثے کی تفصیل یا اسباب کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی تاہم ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارے پر کوئی اسلحہ نہیں تھا،مگ 31لڑاکا طیارے سوویت یونین کے زمانے سے روسی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔