روسی وفد نے ڈرونز مشاہدے کیلئے ایران کا دورہ کیا، امریکہ کا تاثر

   

واشنگٹن :امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکہ کا خیال ہے کہ میزائل بردار ڈرونز طیاوں کی جانچ اور مشاہدے کے لیے حال ہی میں روس کے سرکاری وفد نے ایران کے ایک ائیر فیلڈ کا دورہ کیا ہے۔روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ نے رواں ہفتے کے ا?غازمیں کہا تھا کہ ہمارے پاس ایسی معلومات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران روس کو کئی سو ڈرونز طیارے فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ایرانی ڈرونز میں میں کچھ ایسے طیارے بھی شامل ہیں جو ہتھیار لے جانے کے قابل ہیں اور تہران روسی فوجیوں کو ان ڈرونز کے استعمال کی تربیت دینے کی تیاری بھی کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ایسی کسی بھی معلومات کی تردید کی ہے۔جیک سلیوان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہمارے علم کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کسی روسی وفد نے ڈرونز طیارے دیکھنے کے لیے کسی ایرانی ائیر فیلڈ کا دورہ کیا ہو۔