روس ،آرمینیا کو مدد فراہم کرنے تیار

   

روس : آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کی ناکامی کے بعد دونوں ملکوں نے اس کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عاید کی ہے۔دوسری طرف روس نے کہا ہے کہ وہ آرمینیا کی ضروری مدد کے لیے تیار ہے۔آرمینیا اور آذربائیجان متنازعہ علاقے ناگورنو کاراباخ میں جنگ بندی پر متفق ہونے کے باوجود لڑائی روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ایسے میں روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسکوآرمینیا کی ضروری مدد کے لیے تیار ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو یریوان کو لڑائی میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگر جنگ براہ راست آرمینیا کی سرزمین میں منتقل ہوتی ہے تو ہم آرمینیا کی مدد کے پابند ہوں گے۔