٭ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ازراہ مزاح کہا ہیکہ ان کا ملک یقینا 2020ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں بھی مداخلت کرے گا ۔ پوٹن نے یہ بھی کہا کہ روس کو خود اپنے مسائل درپیش ہیں جن کی یکسوئی کیلئے وہ کام کررہا ہے اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش بھی کررہا ہے جو روس کا اہم مقصد ہے۔ امریکی انٹلیجنس ایجنسیوں نے کہا ہیکہ روس نے 2016ء کی انتخابی مہم میں مداخلت کرتے ہوئے الیکشن کو ڈونالڈ ٹرمپ کے حق میں موڑنے کا کام کیا تھا۔