روس اور یوکرین میں جنگی قیدیوں کا تبادلہ

   

ماسکو / کیف : روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے تبادلے کے ذریعہ 220 افراد کو رہا کیا گیا۔روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں قیدی بنائے گئے 90 روسی فوجی جن کی جان کو خطرہ تھا، کیف انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقے سے لوٹ آئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائی پانے والے فوجیوں کو علاج معالجے کے لیے روسی فضائیہ کے طیارے کے ذریعہ دارالحکومت ماسکو منتقل کیا جائے گا اور فوجیوں کو ضروری نفسیاتی اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ادھر یوکرین کے صدارتی دفتر کے چیئر مین آندری یرماک نے اپنے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا، “ایک اور قیدیوں کا تبادلہ عمل میں آیا ہے۔ ہم اپنے 130 فوجیوں کو واپس لانے میں کامیاب ہوئے جن میں سے 4 خواتین بھی شامل تھیں۔