واشنگٹن ۔ 2 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہند ایس جے شنکر نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس حسن سلوک کی ستائش کی کہ جہاں ہندوستان کے روس سے S-400 میزائیلس خریدنے پر امریکہ نے کوئی اعتراض نہیں کیا ہے ۔ جئے شنکر نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ امریکہ ہندوستان کی ’’ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سودے پر کوئی اعتراض نہیں کرے گا ۔ا یک روسی صحافی کے ذریعہ پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے روس سے S-400 میزائیلس خریدنے کے فیصلہ پر امریکہ سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ صحافی نے اپنے سوال میں یہ اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ روس سے S-400 میزائلس خریدنے پر ہندوستان پر امریکہ کی جانب سے CAATSA کے ذریعہ امکانی تحدیدات کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے ۔ جئے شنکر نے کہا کہ ان کا یقین کامل ہے کہ لوگ (خصوصی طور پر امریکہ) اس سودے کی نزاکت اور ضرورت سے اچھی طرح واقف ہیں۔
