روس سے تجارت، امریکہ کی ترکی پرپابندی عائد کرنے کی دھمکی

   

واشنگٹن: امریکہ نے روس سے تجارتی تعلقات رکھنے کی صورت میں ترکیہ پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ترکیہ کی بڑی کاروباری شخصیات اور اداروں کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا ہے جس میں روس سے تجارت کرنے پرپابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ترکیہ کی کاروباری شخصیات نے خط ملنے کی تصدیق کی ہے۔جاریہ ماہ کے آغاز میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیرپوٹن نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔