روس سے جنگ روکنے کے لیے کہیں’ یوکرین نے کی بھارت سے اپیل – ورنہ ہو سکتا ہے فوڈ سیکورٹی پر بحران

   

روس کے خلاف پابندیوں کے نئے دور کا مطالبہ کرتے ہوئے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے ہفتے کے روز ہندوستان سمیت کئی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ روس سے یوکرین میں حملے بند کرنے کی اپیل کریں۔ ایک ٹیلیویژن خطاب کے دوران کولیبا نے روس پر جنگ بندی کے معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور غیر ملکی طلباء سمیت شہریوں کے انخلا کی اجازت دینے کے لیے فائرنگ بند کرنے پر زور دیا۔کولیبا نے کہا کہ ہندوستان یوکرین کے زرعی مصنوعات کے سب سے بڑے صارفین میں سے ایک ہے اور اگر یہ جنگ جاری رہی تو ہمارے لیے نئی فصلیں بونا مشکل ہو جائے گا۔ اس لیے عالمی اور ہندوستان کے لیے بھی غذائی تحفظ کے معاملے میں اس جنگ کو روکنا سب کے مفاد میں ہے۔