روس سے مذاکرات مثبت: زیلنسکی

   

کیف : یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات اب پہلے سے زیادہ حقیقت پسندانہ اور مثبت لگ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آج وہ امریکی کانگریس سے دوبارہ خطاب کرنے والے ہیںیوکرین پر روسی حملے کے اب بیس روز سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں اور اب بھی متعدد شہروں میں لڑائی جاری ہے۔آج بھی کئی شہروں میں سائرن سنائی دیے۔یہ سائرن ممکنہ طور پر ہونے والے میزائل حملوں سے لوگوں کو متنبہ کرنے کے لیے بجائے جاتے ہیں تاکہ وہ کسی محفوظ مقام پر پناہ لے سکیں۔ ادھر دارالحکومت کییف مسلسل شدید گولہ باری کی زد میں ہے اس لیے شہر میں 35 گھنٹوں سے کرفیو لگا ہوا ہے۔یہاں گزشتہ روز فضائی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔