نئی دہلی۔انڈیگو نے منگل کے روز کہاکہ وہ مسافرین چارٹر فلائٹ ماسکو سے امرتسر اور کوچی کے لئے اتوار کے روز چلائے گا تاکہ روس کی درالحکومت سے جملہ212ہندوستانی مسافرین کو ملک وطن لانے کاکام کیاجاسکے۔
مذکورہ ائیرلائنس نے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ”مذکورہ مسافرین جس میں زیادہ تر طلبہ ہے روس کے ماسکو میں موجود ہندوستانی سفارت خانہ اور نیکس ٹور انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ کی مدد سے ماسکو کے راستے امرتسر کوچی اپنے گھر اڑان بھریں گے“۔
عالمی وباء کے پیش نظر 23مارچ سے ہندوستان میں بین الاقوامی مسافربردار جہازوں کو منسوخ کردیاگیاہے۔
تاہم خصوصی انٹرنیشنل چارٹر فلائٹس کو ہندوستان ایویشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے کی جانب اسی طرح چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
عالمی وباء کی وجہہ سے دو ماہ کے وقفہ کے بعد ہندوستان میں گھریلو مسافر بردار پروازوں کا 25مئی سے آغاز کردیاگیاہے