روس: مارکٹ میں دھماکہ4 افراد ہلاک

   

ماسکو : روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک مارکٹ میں گرم پانی کا پائپ پھٹنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ماسکو بلدیہ کے سربراہ سرگے سوبیانن نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ “وریمنا گوڈا” نامی مارکٹ میں گرم پانی کا پائپ پھٹنے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں خریداری مرکز میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں تاہم یہ دھماکہ مارکٹ کے ایک ریستوران کے باورچی خانے والے حصے میں پیش آیا ہے۔