نئی دہلی : ایئر انڈیا کی یہ پرواز روس میں پھنس گئی تھی۔ مسافروں کے پاس روس کا ویزا نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے انہیں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاٹا گروپ کی ایئر لائن ایئر انڈیا نے دہلی۔سان فرانسسکو فلائٹ میں پریشانی کی وجہ سے پریشان مسافروں سے معافی مانگی ہے۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مسافروں کا پورا کرایہ بھی واپس کر دے گا۔ یہ پرواز کارگو ایریا میں خرابی کی وجہ سے روس کے کراسنویارسک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پھنس گئی اور یہ مسئلہ کاک پٹ کے عملے نے پکڑا تھا۔ ایئر انڈیا کے ایک سینئر اہلکار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام مسافروں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ پچھلے 24 گھنٹے آپ سب کے لیے بہت مشکل رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ہمارے مسائل کو سمجھیں گے۔ سان فرانسسکو کے سفر کی تکلیف کے دوران آپ نے جس صبر کا مظاہرہ کیا اس کے لیے ہم آپ سب کے شکر گزار ہیں۔ آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمارے پائلٹ نے آپ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارہ کو روس میں لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نیٹ ورک سے باہر ہوائی اڈہ پر اترنا ایک مشکل چیلنج تھا۔ لیکن، ہم مقامی حکام، ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانہ اور ہوائی اڈہ اتھارٹی کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کے لیے بھی شکر گزار ہیں۔