ماسکو : روس میں ہونے والے کار بم دھماکے میں نامور روسی قوم پرست مصنف زخار پریلیپین زخمی جبکہ ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔روس نے کار بم دھماکے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے حملے کا الزام یوکرین پر عائد کر دیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق روسی مصنف کی گاڑی کو دارالحکومت ماسکو سے 400 کلومیٹر کے فاصلے پر دیہی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے میں ملوث مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔