روس میں کروناوائرس کا کوئی کیس نہیں: وزیر صحت

   

ماسکو، 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے نائب وزیر صحت اولیگ سلگائے نے ہفتہ کی شب تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کی شکل اختیار کر رہے کورونا وائرس کا روس میں کوئی بھی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے ۔مسٹر سلگائے نے کہا‘‘ ہفتہ کی شب نو بجے تک کسی بھی لیبارٹری میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ’’۔اس سے پہلے ڈیزاسٹر سروس کے نمائندے نے بتایا تھا کہ ماسکو میں رہ رہے سات چینی شہریوں کو اس وائرس سے متاثر ہونے کے شک کے بعد ایک اسپتال میں لے جایا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ کورنا وائرس کے پھیلنے سے چین میں ابھی تک 56 افراد کی موت ہو گئی ہے اور تیرہ سو سے زائد لوگ اس سے متاثر ہیں۔کورونا وائرس کے معاملہ کئی ممالک میں بھی سامنے آئے ہیں۔