روس میں کورونا وائرس کے 8600 نئے معاملے

   

ماسکو، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے 8600 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد 344482 ہو گئی ہے ۔روس کے قومی کورونا وائرس نگرانی مرکز نے ایک بیان میں بتایا کہ ملک کے 84 علاقوں میں یہ نئے معاملے سامنے آئے ، جن میں 3777 ایسے معاملے ہیں جن میں متاثرہ لوگوں میں اس انفیکشن کی علامات دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔