ماسکو ،2فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے شہر نووسکرسک میں ایک کیفے کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔روس کی وزارت ہنگامی صورتحال نے اتوار کی صبح یہ اطلاع دی۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ اس نے حفاظتی ضوابط پر عمل نہ کرنے پر فوجداری مقدمہ درج کیا ہے ۔ کمیٹی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر کہا ، ‘‘نووسکرسک شہر میں ایک کیفے کی چھت گرنے کی صورت میں حفاظتی ضوابط پر عمل نہ کرنے پر ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔’’وزارت ہنگامی صورتحال سے وابستہ ذرائع کے مطابق ، حادثے کی ابتدائی وجہ کیفے میں بنائے گئے عارضی ڈھانچے پر برف کے ذخیرے کی ایک بڑی مقدار بتائی جاتی ہے ۔