روس نے جاپانی وزیراعظم کے داخلے پر پابندی لگا دی

   

ماسکو : روس نے جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدہ سمیت متعدد جاپانی عہدے داروں کے ملک میں داخلے پابندی عائد کر دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے روس پر لگنے والی عالمی پابندیوں کی حمایت کرنے پر بدھ کو جاپان کی اہم شخصیات پر پابندی کا اعلان کیا۔روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’جاپانی وزیراعظم اور ان کی حکومت نے روس مخالف مہم شروع کی ہے جو روس کے خلاف براہ دھمکی جیسا اقدام ہے۔‘واضح رہے کہ یورپین یونین کمیشن نے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دی ہے اور روس کے تیل کی برآمدات کو خاص طور پر ہدف بنایا ہے۔