ماسکو: روس نے روبل میں ادائیگی سے انکار پر جرمنی، ہالینڈ اور ڈنمارک کو گیس سپلائی بند کر دی ہے۔یورپی یونین کی طرف سے روسی گیس کی خریداری بتدریج کم کرنے کے اعلان کے فوری بعد روس نے یورپی یونین پر جوابی وار کرتے ہوئے جرمنی، ہالینڈ اور ڈنمارک کو گیس کی سپلائی بند کر دی۔ روس کی سرکاری گیس کمپنی گیز پروم کا کہنا ہے کہ اب صرف ان ممالک کو ہی گیس سپلائی کی جائے گی جو روس کو روبل میں ادائیگی کریں گے۔روسی فرم گیس پروم نے اطلاع دی ہے کہ ہالینڈ کوبھی قدرتی گیس کی ترسیل مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔Gazprom نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ ولندیزی کمپنی گیس ٹیرا نے روسی گیس کی ترسیل کے لیے روبل میں مطلوبہ ادائیگی نہیں کی۔اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں ہونی تھی ، بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ ادائیگی نہ کیے جانے کے جواز میں نیدرلینڈ کو گیس کی ترسیل آج سے مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔گیس ٹیرا کی طرف سے کل دیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ، Gazprom کی جانب سے 31 مئی سے لیکر موجودہ معاہدے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر تک گیس سپلائی بند رہے گی جس کے مطابق 2 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس نہیں خریدی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پولینڈ، بلغاریہ اور فن لینڈ کو قدرتی گیس کی ترسیل کو روبل میں ادائیگی نہ کرنے کے جواز میں بند کر دی گئی تھی۔؎