کیف: روس نے میزائل حملے میں یوکرینی فوجی جرنیلوں سمیت 50 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ ماسکو سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرینی شہر کراما تورسک میں یوکرینی فوج کی عارضی کمانڈ پوسٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق میزائل حملے میں یوکرین کے 2 فوجی جنرل اور 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ یوکرینی دارالحکومت کیف سے یوکرینی حکام نے روسی میزائل حملے میں 12 افراد کی ہلاکت اور 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ روس نے یوکرینی شہر کراما تورسک میں منگل کو میزائل حملہ کیا تھا۔
امریکی صدر ،عراق اور یوکرین کے درمیان غلطی کر بیٹھے
واشنگٹن : امریکہ کے صدر جوبائیڈن یوکرین اور روس کے صدر سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے غلطی کر بیٹھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے نکلتے ہوئے امریکی صدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا روس میں مختصر دورانیے کی ہونے والی بغاوت سے صدر ویلادیمیر پیوٹن کمزور ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتانا مشکل ہے لیکن وہ واضح طور پر عراق میں جنگ ہار رہا ہے اور وہ اپنے ملک میں جنگ ہار رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا عراق سے مراد یوکرین تھا۔