روس کا چاند پر نیوکلیر بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ

   

Ferty9 Clinic

ماسکو ۔ 27 ڈسمبر (ایجنسیز) روس نے چاند پر ایک نیوکلیربجلی گھر تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ اپنے خلائی پروگرام اور ’روسی چینی مشترکہ تحقیقاتی اسٹیشن‘ کو بجلی فراہم کی جا سکے۔ بڑے ممالک چاند پر قدم جمانے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ 1961میں سوویت خلانورد یوری گیگرین کے خلا میں جانے والا پہلا انسان بننے کے بعد سے روس خود کو خلائی تحقیق کی ایک سرکردہ طاقت سمجھتا آیا ہے لیکن حالیہ عشروں میں وہ امریکہ سے پیچھے رہ گیا ہے اور اب چین بھی اس سے کہیں آگے نکل چکا ہے۔ روس کے خلائی عزائم کو اگست 2023ء میں اس وقت شدید دھچکا لگا، جب اس کا بغیر پائلٹ والا لونا۔25 مشن چاند پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ دوسری جانب ایلون مسک نے خلائی گاڑیوں کو لانچ کرنے کے حوالے سے ایک انقلاب برپا کر دیا ہے اور یہ مہارت بھی کبھی روس ہی کی خاصیت سمجھی جاتی تھی۔