کیف : یوکرینی صدر زینلسکی نے مطالبہ کیا ہے کہ روس کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں حاصل اس کے تمام حقوق غصب کر لیے جائیں۔ یوکرین نے روسی حملوں میں شدت پیدا ہونے اور کریمن چْوک کے شاپنگ مال پر حملے کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یوکرینی صدر نے سلامتی کونسل سے اپنے خطاب میں بتایا کہ گزشتہ ہفتہ کے روز سے اب تک روس نے 62 میزائل اور 26 راکٹ حملے کیے ہیں، میرا مطالبہ ہے کہ شاپنگ مال پر حملے کی اقوام متحدہ ایک غیر جانبدارانہ تفتیش کروائے۔