روس کو ’مکمل جنگ‘ کا سامنا ہے، روسی وزیر خارجہ

   

ماسکو : روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے روس کو ایک مکمل جنگ کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق روس کے خلاف ایک حقیقی ہائبرد جنگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد روس اور روسی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔ یوکرین پر ایک مہینے سے جاری روسی حملوں کے نتیجے میں مغربی ممالک نے روس پر سخت ترین پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ اس کے باوجود لاوروف کا کہنا ہے کہ روس تنہا نہیں ہے اور اس کے دنیا میں کئی دوست، اتحادی اور شراکت دار موجود ہیں۔ انہوں نے آج ماسکو میں اس بات پر بھی زور دیا کہ کئی ممالک روس پر عائد مغربی پابندیوں کی پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے اور روس ان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے گا۔