روس کی یوکرین کے جوہری پلانٹ کے نزدیک گولوں کی بارش

   

کیف: روس نے یوکرین کے یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کے قریب توپ خانے کے گولوں کی برسات کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کا 31 واں یوم آزادی 24 اگست کو منایا جائے جس دن یوکرین نے سویت یونین سے آزادی حاصل کی تھی۔ اس سال یوکرین پر جنگ مسلط ہے اور یوم آزادی سے محض دو دن قبل روس نے بمباری کردی۔روسی میزائلوں اور گولوں نے یوکرین کے شہر اوڈیسا کے قریب اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں جوہری پلانٹ ہونے کے علاوہ بحیرہ اسود کی بندرگاہ اور اناج برآمد کرنے کا ایک مرکز بھی ہے۔روسی بمباری سے شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور کئی عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔ شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے جبکہ دن بھر میزائلوں اور گولوں کی آواز سے شہر گونجتا رہا۔