ماسکو، 18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی فوج سال 2020 میں ہندوستان ، چین اور سربیا سمیت 50 سے زائد ممالک میں منعقد بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔ روسی مسلح افواج کے سربراہ اور چیف آف دی جنرل اسٹاف پالیري گیراسیمووف نے غیر ملکی فوج کے لئے منعقد بریفنگ میں یہ اطلاع دی۔ مقامی رپورٹ میں مسٹر گیراسیموو ف کے حوالہ سے کہا گیا، ‘‘ عالمی فوجی تعاون پروگراموں کے تحت روس کی فوج آئندہ سال 50 سے زائد مشترکہ تربیتی مہمات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ آزاد ممالک کی دولت مشترکہ اجتماعی سیکورٹی معاہدے کی تنظیم (سي ایس ٹی او) اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈھانچے کے اندر ترجیحی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ مسٹر گیراسیموو ف کے مطابق، دو فوجی مشقیں چین، ہندوستان ، سربیا، منگولیا، پاکستان، الجیریا، مصر اور دیگر ممالک کے ساتھ منعقد کرنے کا منصوبہ ہے ۔