روس کے بیلگوروڈ کے تین ہزار باشندوں کو دوسرے علاقوں میں آباد کیا گیا

   

ماسکو: روس میں بیلگوروڈ علاقے کے تقریباً 3000 باشندوں کو روس کے دوسرے علاقوں میں پھر سے آباد کیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع بیلگوروڈ ریجن کے گورنر ویاچسلاو گلیڈکوف نے منگل کو دی۔مسٹر گلیڈکوف نے یونائیٹڈ رشیا کی سیاسی پارٹی کی جنرل کونسل کی ایک میٹنگ میں کہا کہ تقریباً 3,000 لوگوں کو دوسرے علاقوں میں بسایا گیا ہے ۔اس سے قبل مسٹر گلیڈکوف نے ایک ٹیلی گرام میں کہا تھا کہ شیبکینو قصبے کے رہائشی جو جون کے اوائل میں قصبے پر شدید گولہ باری کی وجہ سے شہر چھوڑ کر چلے گئے تھے ، انہیں منگل سے اپنے گھروں کو واپس جانے کی پیشکش کی جائے گی۔