بڈاپسٹ:ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن نے کہا ہے کہ روس کے خلاف امریکی پابندیوں کے باعث یورپ کے عوام غریب ہو رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگری وزیراعظم وکٹر اوربن نے روس کے خلاف پابندیوں پر ا?واز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی وجہ سے یورپی عوام غریب ہو رہی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ غربت بڑھتی جا رہی ہے۔اوربن نے کہا کہ اس سے قبل کہ بہت دیر ہوجائے یورپی یونین کو روس کے خلاف امریکی پابندیوں کے بارے میں واشنگٹن سے بات چیت کرنی چاہیے، کیونکہ ان پابندیوں کا اثر روس کے بجائے الٹا یورپی ممالک پر پڑ رہا ہے اور یورپی عوام کے معیار زندگی کو پست کرکے ان کی زندگی کو مشکل بنا رہا ہے۔