روس کے خلاف ایلون مسک کی مدد چاہتا ہے یوکرین

,

   

نئی دہلی۔ یوکرین کے نائب وزیراعظم مائیکالو فیڈرو نے ہفتہ کے روز آرٹی کی رپورٹ کے بموجب اسیس ایکس سی ای او ایلون مسک سے مطالبہ کیاکہ وہ ”یوکرین کو اسٹارلنک اسٹیشن فراہم کریں“ اور اپنے پبلک پلیٹ فارم سے ”سمجھدار روسیوں“ کو اپنی حکومت کی مخالفت کرنے کی ترغیب دیں۔

مسک کو کئے گئے ایک ٹوئٹ میں فیڈورو نے لکھا کہ ”جب آپ مریخ کو نوآبادیاتی کرنے کی کوشش میں ہیں‘ روس یوکرین پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

جب آپ کے راکٹس خلاء سے کامیابی کے ساتھ زمین پر اتریں گے‘ روس کے راکٹس یوکرین کے عام لوگوں پر حملہ کریں گے“۔ اس رپورٹ میں کہاگیاہے کہ فیڈورو کاپیغام اس بات کا ختم ہوا کہ ”آپ سے ہمارا یہ استفسار ہے کہ یوکرین کے ساتھ اسٹار لنگ اسٹیشنوں کو فراہم کریں اور روس کے سنجیدہ لوگوں سے کھڑا ہونے کا خطاب کریں“۔

آرٹی کی رپورٹ کے مطابق مسک کا اسٹار لنک پراجکٹ پوری دنیامیں انٹرنٹ تک رسائی فراہم کرنے کے لئے زمین کے مدار سے سیٹلائٹ گرڈ نصب کرنے کی ایک پرجوش کوشش کا حصہ ہے۔

اسپیس ایکس نے اب تک 1700سے زائد اسٹارلنک سٹلائیٹ میں داغ دئے ہیں اور یہ کمپنی جملہ40,000سے زائد لانچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔تاہم یوکرین سے اس کا گذر ہے مگر مذکورہ نٹ ورک کا استعمال کرنے کے لئے ملک میں کوئی بھی ممین اسٹیشن نہیں ہے۔ سب سے قریب گروانڈ اسٹیشن پولینڈ کے گاؤں وولا کروبوسکا میں ہے۔

جیسے ہی روس کی جارحیت یوکرین میں جاری جنگ کے پیش نظر کیف کے مضافات میں پہنچ گئی ہے‘ فیڈورو نے ٹیک انڈسٹری سے کہاکہ وہ اس کشیدگی میں شامل ہوجائیں۔

اس سے قبل ہفتہ کے روز اپنے ایک فیس بک پیغام میں انہوں نے انکشاف کیاکہ وہ ”یوٹیوب سے روسی پروپگنڈہ میڈیا کو بلاک کرنے کا استفسار“ کیاگیاہے اور میٹا کے علاوہ نٹ فکلس سے بھی کہاگیاہے کہ وہ اپنے روسی خدمات پر روک لگادیں۔

فیڈورو نے ایپل سی ای اور ٹم کک سے بھی روس سے آنے والے ایپ اسٹور تک رسائی پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔