روس کے مسودہ کی قرارداد ، ہندوستان ووٹنگ سے غیرحاضر

   

اقوام متحدہ /نئی دہلی :ہندستان نے یوکرین میں انسانی بحران پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں روس کی طرف سے چہارشنبہ کو پیش کئے گئے ایک مسودہ کی قرارداد پرہوئی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔روس اور چین نے تجویز کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ہندوستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ ان 13 ممالک میں شامل تھا جنہوں نے حصہ نہیں لیا۔ اس کی وجہ سے قرارداد کا مسودہ منظور نہیں ہوسکا۔روس کی طرف سے مسودہ قرارداد کو شام، شمالی کوریا اور بیلاروس کی طرف سے اسپانسر کیا گیا تھا۔ یہ اپنائے جانے میں ناکام رہا کیونکہ اسے منظور ہونے کیلئے درکار نو مثبت ووٹ نہیں ملے ۔