روس کے وزیر دفاع برطرف ’پوتن کی ایک اور کٹھ پتلی کو لایا گیا

   

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا ہے جس کو دو سال سے جاری یوکرین کے ساتھ جنگ کے تناظر میں ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ میڈیاکے مطابق روس کے ایوان بالا فیڈریشن کونسل کی طرف سے جاری کی جانے والے فہرست میں بتایا گیا ہے کہ پوتن نے سرگئی شوئیگو کی جگہ ماہر اقتصادیات ایندرے بیلوسوف کو نامزد کیا ہے۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان جنگ جاری ہے اور خارکیف کے علاقے میں نئی زمینی کارروائی شروع کی گئی ہے۔