ماسکو : روس کے پہاڑی سلسلے ارلا کے مشرقی دہانے پر واقع ایک گاوں میں آگ لگ گئی۔آتشزدگی میں ایک شخص ہلاک جبکہ 134 مکانات سمیت 178 عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئے۔شعلوں سے متاثر ہونے والے سینکڑوں افرادکو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کی کاروائیوں میں 380 سے زائد فائر فائٹرز اور 112 گاڑیوں سمیت ایک ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔