کیف : روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کا ایک ماہ مکمل ہوچکا ہے ۔ اس دوران روس کے حملہ میں یوکرین کے ہزاروں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ روس کی بمباری میں یوکرین کے کئی شہر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد جان بچانے کیلئے نقل مکانی کرچکے ہیں ۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد یوروپ میں یہ سب سے بڑی جنگ ہے۔ اس جنگ سے بین الاقوامی سیکوریٹی آرڈر بھی متاثر ہوا ہے اور عالمی معیشت بھی متاثر ہورہی ہے ۔ جنگ کے خاتمہ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تاحال 5 مرحلے کے مذاکرات ہوچکے ہیں لیکن تمام ناکام رہے اور جنگ ختم ہونے کے تاحال کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔