روس کے یوکرین پر 20 میزائل حملے

   

کیف : یوکرین وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر 20 میزائل حملے کئے ہیں۔وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق روس نے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین پر 20 میزائل اور فضائی حملے کئے ہیں۔ 12 کالبیر میزائلوں کو یوکرین فضائیہ کی میزائل دفاعی یونٹوں اور طیاروں کی طرف سے تباہ کر دیا گیا ہے”۔بیان کے مطابق روسی فوج نے یوکرین پر 62 فضائی حملے بھی کئے ہیں۔ حملوں میں روسی فوج نے 4 عدد شاہد ڈرون طیارے استعمال کئے ہیں جن میں سے سب کے سب تباہ کر دیئے گئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “روسی فوج نے ملٹی بیرل میزائل سسٹموں کے ساتھ یوکرینی فوجیوں کے ٹھکانوں اور شہری آبادی پر 68 دفعہ فائر کھولا ہے۔ حملوں کے نتیجے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا لیکن شہری انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے”۔بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں فرنٹ پر روسی اور یوکرینی یونٹوں کے درمیان 30 سے زائد جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔کل یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ کل شام روس نے ہارکوف کے شہر کپیانسک میں واقع ایک بلڈ مرکز پر کروز بم گرایا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی اور لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔