ماسکو: ہندوستان روس سے تیل کی سپلائی اور ماسکو سے تعاون میں توسیع کا ارادہ رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار روسی سفیر برائے نئی دہلی ڈینس علیپوف نے جمعہ کو کیا۔علیپوف نے روسیا 24 براڈکاسٹر کو بتایا کہ ہندوستان روسی تیل اور ہائیڈرو کاربن کی ترسیل میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ ہم اس شعبہ میں تعاون کی توسیع میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اچھے امکانات یہاں کھل رہے ہیں اور اس تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔سفارت کار نے مزید بتایا کہ ایک فعال اور ٹھوس بات چیت پہلے سے ہی جاری ہے جس کے نتائج مستقبل قریب میں معلوم ہوں گے ۔