روس یوکرین جنگ کئی سالوں پر محیط ہو سکتی ہے: اسٹولٹن برگ

   

برلن:ناٹوکے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کو 116دن ہوگئے اور یہ جنگ کئی سالوں تک جا سکتی ہے۔جرمن ہفت روزہ کو دیئے گئے انٹرویو میںاسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس کے قبضے سے ڈونبس کو آزاد کرانے کیلئے یوکرین کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی بڑھانا ہوگی۔ناٹوکے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو ماننا ہوگا کہ یہ جنگ کئی سالوں پر محیط ہو سکتی ہے۔سیکرٹری جنر ل کا کہنا تھا کہ ہمیں یوکرین کے لئے اپنی حمایت میں کمی نہیں لانی ہوگی اگرچہ نہ صرف فوجی حمایت کے لئے اخراجات بڑھیں گے بلکہ توانائی اور خوراک کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔