کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ایک سینئر مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے اتوار کو کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت اگلے ہفتے ہو سکتی ہے۔ پوڈولیاک نے کہا کہ چوتھے دورکی بات چیت کل، پرسوں ہوسکتی ہے اور اس کیلئے مختلف تجاویز موجود ہیں، جن میں ایک سیاسی اور جنگ بندی معاہدہ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پیشرفت دونوں وفود کی متحد پوزیشن میں اور دستخط کرنے کے لیے ایک دستاویز کی شکل میں تیار ہوسکتی ہے۔دوسری طرف روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے صدر ترکی رجب طیب اردغان سے کہا کہ انہیں یوکرین کے صدر والادیمیر زیلنسکی کے ساتھ میٹنگ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلونے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ روس اور ترکی کے لیڈروں کے مابین ٹیلی فون پر بات چیت چھ مارچ کوہوئی تھی۔