ماسکو: روس 6 ممالک کیلئے ویزا مراحل میں آسانی کیلئے کام کر رہا ہے، ان میں ہندوستان، شام، انڈونیشیا، انگولا، ویتنام اور فلپائن شامل ہیں۔روس کی خبر ایجنسی کے مطابق روس 11 ممالک کے ساتھ ویزا فری انٹری کے معاہدوں پر بھی پیشرفت کر رہا ہے۔ان ممالک میں سعودی عرب، بارباڈوس، ہیٹی، زیمبیا، کویت، ملائیشیا، میکسیکو اور ٹرینیڈاڈ شامل ہیں۔یوکرین میں ایک سال قبل جنگ چھڑنے کے بعد روس نے ہندوستان، چین اور افریقی ممالک سے رابطے بڑھائے ہیں۔دوسری طرف امریکہ، جاپان اور یورپی یونین نے یوکرین میں روسی قبضے کی مذمت کی اور اس پر پابندیاں لگائیں، چین اور ہندوستان نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ ہندوستان نے معتدل موقف اپنایا، وہ کھل کر روس کو جنگ کا ذمہ دار قرار نہیں دیتا اور اور دوسری طرف اس نے روس سے تیل کی خریداری میں ریکارڈ ساز اضافہ کیا ہے۔