اجزا: مچھلی کے قتلے آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، بڑی الائچی ایک عدد، لونگ تین سے چار عدد، دار چینی ایک ٹکڑا، سونف ایک چائے کا چمچہ، سونٹھ آدھا چائے کا چمچہ، چھوٹی الائچی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ، دہی ایک پیالی،زعفران ایک چٹکی، کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچہ۔
ترکیب:مچھلی کو صاف دھو کر رکھ لیں۔پین میں کوکنگ آئیل کو گرم کر کے اس میں ثابت گرم مصالحہ (لونگ،دار چینی اور بڑی الائچی) ڈالیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ رکھیں۔پھر اس میں ادرک لہسن اور کٹی ہوئی سونٹھ اور سونف ڈال دیں۔لال مرچ،نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔پھر مچھلی کے قتلے ڈال کر احتیاط سے ملائیں،اوپر سے پھینٹا ہوا دہی ڈال کر زعفران اور پسی ہوئی الائچی چھڑک دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکا کر چولہے سے اْتار لیں۔اس منفرد کشمیری طرز کے مچھلی کے سالن کو اْبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔