نئی دہلی 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جب لفظ امبانی کو رومانیائی زبان سے انگریزی میں گوگل ٹرانسلیٹ پر ترجمہ کیا جائے تو ا س کا معنی ’ میرے پاس پیسہ ہے ‘ ہوگا ۔ رومانیائی زبان میں لفظ ام کا مطلب میرے پاس ‘ بانی کا مطلب پیسہ ہے ۔ مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین فرد ہیں اور ان کی جملہ دولت 51.2 بلین ڈالرس بتائی جاتی ہے ۔ بلومبرگ بلینئرس انڈیکس میں یہ انکشاف کیا گیا تھا ۔