روم: روم کے دو ہزار برس پرانے گرجا گھر کی سیر کے لیے آنے والے سیاحوں سے اب فیس وصول کی جائے گی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیاحوں سے اس مقام کی سیر کے لیے پانچ یورو فیس لینے کا سلسلہ پیر کو شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ عمارت شہر کی سب سے قدیم اور سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے، اب یہ مقدس چرچ شمار ہوتی ہے۔اس کے ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کچھ حصہ روم کے بشپ کو جبکہ باقی حصہ وزارت ثقافت کو جائے گا۔چھوٹے بچوں اور روم کے رہائشیوں کو ٹکٹ کی ادائیگی سی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ایک فرانسیسی سیاح کیملی پیلاٹ اپنے ٹکٹ خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ نئی فیس ’زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہاں آنے سے نہیں روکے گی‘۔