رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم

   

نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل
لسبن ۔19؍ستمبر ( ایجنسیز )کرسٹیانو رونالڈو کے بین الاقوامی مستقبل سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ انہیں پرتگال کی آئندہ یو ای ایف اے نیشنز لیگ کے میچوں کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نئے ہیڈ کوچ جارج جیسوس نے اپنی پہلی ٹیم میں تجربہ کار فارورڈ کھلاڑی کو جگہ دی ہے۔ جولائی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں چیمپئن اسپین کے ہاتھوں پرتگال کی شکست کے بعد رونالڈو نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ پرتگال کیلئے کھیلنا جاری رکھیں گے یا نہیں۔ 41 سالہ کھلاڑی نے اشارہ دیا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا تاہم انہوں نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا۔جارج جیسوس کی پہلی پرتگالی ٹیم میں رونالڈو کی شمولیت سے واضح ہوگیا ہے کہ وہ قومی ٹیم کیلئے دستیاب رہیں گے۔ پرتگال کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد نئے ہیڈ کوچ کے ساتھ ایک نئے سفر کا آغاز ہورہاہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں کلب کی سطح پر پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے رونالڈو کے ساتھ کام کیا ہے۔