رونالڈو کے نام یورو کپ میں کئی ریکارڈ درج

   

نئی دہلی۔ اسٹار فٹ بال کھلاڑی اور پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو ہنگری کے خلاف آج میدان پر اترہی ہی سب سے زیادہ یورو کپ ٹورنامنٹ کھیلنے والے کھلاڑی بن جائیں گے ۔ رونالڈواس مرتبہ یورو کپ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔ رونالڈو کے پاس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بننے کا موقع ہے ۔ پرتگال کی ٹیم اس دفاعی چیمپئن کے طورپر اترے گی ۔ رونالڈو ان 17 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے چار مرتبہ یہ ٹورنامنٹ کھیلا ہے ۔ اس میں لوتھر میتھہاس اور پیٹر شمائیکل جیسے بڑے کھلاڑی شامل ہیں۔ حالانکہ وہ ہنگری کے خلاف میدان پر اترتی ہے پانچ بار یہ ٹورنامنٹ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے ۔ 2016 میں گیارہ کھلاڑی ایسے تھے جو چوتھی مرتبہ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے ۔ پر ان میں سے صرف رونالڈو ہی واحد ایسے کھلاڑی ہیں جو اس سال بھی یورو کپ کھیل رہے ہیں۔ باقی دس کھلاڑیوں میں سے کچھ نے ریٹائرمنٹ لے لیا اور کچھ چوٹ کی وجہ سے شامل نہیں ہوئے ۔ رونالڈو نے 2004 یورو کپ میں پرتگال کی ٹیم کے لئے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اپنا ڈیبیو گول بھی کیا۔ تب سے اب تک وہ چار یورو کپ میں 21 میچوں میں نو گول کرچکے ہیں۔ ان کے علاوہ فرانس کے سابق کھلاڑی مائکل پلاتینی کے نو گول ہیں۔ ہنگری کے خلاف ان کے پاس شاندار موقع ہے اور ایک گول کرتے ہی رونالڈو اس ٹورنامنٹ کے چوٹی کے گول کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے ۔ یورو کپ مین ٹورنمنٹ اور کوالیفائرس ملاکر رونالڈو نے کل 56 میچ کھیلے ہیں۔ تین میچ اور کھیلتے ہی وہ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بھی بن جائیں گے ۔ رونالڈو کے نام فی الحال 104 انٹرنیشنل گول درج ہیں۔ ایران کے سابق فٹ بال کھلاڑی علی ڈیئی اس معاملے میں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے کیریر میں109 گول کئے ہیں۔ رونالڈو کی عمر 36 سال 126 دن ہے ۔ اگر وہ یورو کپ کے گروپ اسٹیج یا ناک آوٹ اسٹیج میں گول کرتے ہیں تو ایسا کرنے والے وہ تیسرے سب سے عمردراز کھلاڑی بن جائیں گے ۔ اگر پرتگال ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو ، رونالڈو ایک اور ریکارڈ حاصل کرلیں گے ۔ وہ دوسرا اور مسلسل دو بار یہ اعزاز جیتنے والے دوسرے کپتان ہوں گے ۔ سابق اسپین فٹ بالر اور کپتان اکر کیسیلس نے یہ ریکارڈ 2008 اور 2012 میں حاصل کیا تھا۔ اگر پرتگال کی ٹیم ٹائٹل جیتتی ہے تو ، اسپین کے بعد وہ دوسری ٹیم بن جائے گی جو یورو کپ میں لگاتار 2 ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔