رونیت سنگھ بٹو نے ایس سی کمیشن کے سامنے اپنا موقف پیش کیا

   


چنڈی گڑھ : ممبر پارلیمنٹ رونیت سنگھ بٹوجن کو پنجاب اسٹیٹ کمیشن برائے شیڈیولڈ کاسٹ کمیشن نے طلب کیا تھا ، آج کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے بیان کے پس منظر میں اپنا موقف پیش کیا۔کمیشن کی چیئرپرسن تیجندر کور نے یہاں بتایا کہ پیشی کے دوران مسٹر بٹو نے یہ کہتے ہوئے اپنا نقطہ نظر پیش کیا کہ وہ کسی کو تکلیف دینے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ اگر ان کے بیان سے کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، جس پر کمیشن نے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ دو دن میں تحریری طور پر اپنا موقف پیش کریں۔