روپیہ مسلسل تیسرے دن کمزور، سات پیسے گر کر 86.16 روپے فی ڈالر

   

ممبئی۔ 18 جولائی (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے روپیہ جمعہ کو مسلسل تیسرے دن کمزور ہوا۔ آج کی صبح کی تجارت میں ہندوستانی کرنسی میں اضافہ ہوا کیونکہ ڈالر دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں گرا تھا۔ روپیہ 10پیسے اضافے کے ساتھ 85.99 روپے فی ڈالر پر کھلا اور 85.9750 روپے فی ڈالر پر مضبوط ہوا۔ تاہم، مقامی سطح پر یہ اسٹاک مارکیٹ میں جاری گراوٹ اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث کمزور ہوا۔