روپیہ مضبوط، کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ

   

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعرات کو کہا کہ غیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں ہندوستانی روپیہ عالمی واقعات کے پیش نظر مضبوط ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں زرمبادلہ کے بلند ذخائر، کرنٹ اکاؤنٹ کا محدود خسارہ (سی اے ڈی) اور برآمدی شعبے کی اچھی کارکردگی کا بڑا کردار ہے ۔ آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ کے نتائج کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مسٹر داس نے جمعرات کو ممبئی میں کہا کہ پہلی ششماہی میںسامان اور خدمات کی مضبوط برآمدات ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں تجارتی خسارے میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ حالیہ مہینوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ملکی اقتصادی بحالی کے مطابق غیر تیل کی درآمدات میں اضافہ ہے ۔