روپیہ 0.65 فیصد گر کرتاریخی نچلی سطح پر

   

ممبئی، 31 اگست (یو این آئی) ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ میں غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے دباؤ اور گھریلو شیئر بازار میں گراوٹ کے باعث گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو روپیہ 56.50 پیسے (0.65 فیصد) گر کر 88.09 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔ہندوستانی کرنسی پہلی بار 88 روپے فی ڈالر سے نیچے بند ہوئی ہے ۔ اس سے قبل اس کی کم ترین سطح 87.88 روپے فی ڈالر تھی۔کیپٹل مارکیٹ میں غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے وسیع پیمانے پر فروخت کے باعث ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے روپیہ دباؤ میں آگیا ہے ۔